شاد باغ میں پولیس گردی کیخلاف افسران بالا نے کوئی ایکشن نہ لیا

شاد باغ میں پولیس گردی کیخلاف افسران بالا نے کوئی ایکشن نہ لیا

  



لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ کے علاقہ میں شہر ی کی دکان میں تھوڑ پھوڑ کر نے والے ا ہلکاروں کیخلاف کارروائی نہ ہو سکی۔ بتا یا گیا ہے کہ عامر روڈ رنگ روڈ چوک پر علی حیدر پنکچر اینڈ آئل سٹور پر پولیس اہلکار کو بھتہ اور پٹرول نہ دینے پر پولیس اہلکار ایس آئی خالدنے ایس آئی رانا زاہد کیساتھ مل کرکارروائی کرتے ہوئے دوکان کی تھوڑ پھوڑ کی، ملازمین کو ہراساں بھی کیا۔ ایس آئی خالد نے ایف آئی آر میں کار سرکار میں مداخلت اور اپنے اوپر ہاتھ اٹھانے اور وردی پھاڑنے کی دفعات لگا کر ایف آئی آر درج کی ہے۔ مالک دکان اور کام کرنے والے کسی لڑکے کی جانب سے بھی پولیس کیخلاف کوئی مزاحمت سیکھنے میں نہیں آئی۔

،اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔

مزید : علاقائی