کراچی، پی آئی اے جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا،پَر ناکارہ،ہنگامی لینڈنگ
کراچی(آئی این پی)اسلام آباد سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 301بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس سے طیارے کے پر کو نقصان پہنچا تاہم پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت لینڈ کرا دیا۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ ایئر بس 320 طیارے سے پرندہ ٹکرایا جس کی وجہ سے طیارے کو گرانڈ کردیا گیا ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ کے اطراف کچرا پھینکنے سے گریز کریں تاکہ فضائی حادثات سے بچا جا سکے۔
ہنگامی لینڈنگ