صوبائی دارالحکومت: چورڈ اکو دندنا تے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

  صوبائی دارالحکومت: چورڈ اکو دندنا تے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق با ٹا پو رکے علاقہ میں شر یف کے گھرسے 3لاکھ40ہز ارروپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،جو ہر ٹا ؤ ن کے علاقہ میں لیا قت کے اہلخانہ سے 3لاکھ10ہز ار روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات،شا لیمارکے علاقہ میں جا وید کے گھر والوں سے 3لاکھ5ہز ار روپے مالیت کا سامان، سبز ہ زارے علاقہ میں وقا ص کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 2لا کھ60ہز ار روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات ودیگر سا ما ن،اقبا ل ٹاؤن کے علاقہ میں عر فا ن کے اہلخانہ سے 2لاکھ55ہز ار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،مسلم ٹا ؤ ن کے علا قہ میں جبا ر سے 2 لاکھ30ہز ار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،با دامی با غ کے اخلا ق سے ایک لاکھ35ہز ار روپے کی نقد ی ودیگر سا ما ن،سو ل لا ئن کے علاقہ میں آ فتا ب سے1لا کھ15ہزاور موبائل فون جبکہ گر ین ٹا? ن کے علاقہ میں عر فا ن سے85ہزاور اورمو با ئل فو ن چھین لیاگیا۔گڑ ھی شا ہو اورسند ر سے گاڑیاں جبکہ یکی گیٹ،لٹن روڈ،مزنگ،نیو انارکلی،لیا قت آ با د،کو ٹ لکھپت،شا دبا غ،ڈیفنس اے اوراچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید : علاقائی