15منٹ میں 15مقدمات  نمٹانے کاسپریم کورٹ کانیا ریکارڈ

  15منٹ میں 15مقدمات  نمٹانے کاسپریم کورٹ کانیا ریکارڈ

  



  اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے 15منٹ میں 15مقدمات نمٹا دیئے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جون میں دائر کی گئی فوجداری پٹیشن کی سماعت کی۔ جمعرات کی صبح ساڑھے نو بجے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی عدالتی بینچ نے مقدمات کی سماعت کی اور 15منٹ میں 15 کیسز نمٹا دیئے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ تمام قیدیوں کے مقدمات میں ایک ہی پوزیشن ہے۔ غلط پورٹ کے باعث بہت سے لوگ رہا ہوگئے۔آئندہ یہ غلطی نہیں ہونی چاہیے۔ آخری کیس کی سماعت شروع ہوئی تو پراسیکیوٹر نے مو قف اختیار کیا کہ یہ بھی اسی طرح کا کیس ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے جواب میں کہا کہ سیم آرڈر پٹیشن منظور کی جاتی ہے۔چیف جسٹس آصف کھوسہ نے 15 کیسز پر سماعت مکمل کرکے کرسی سے اٹھے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے۔عدالتی عملے نے نظر دوڑائی تو 9بج کر45 منٹ کا وقت تھا، اس طرح سے چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 15 منٹ میں 15کیسز نمٹا دیئے۔ 

15منٹ،15کیس

مزید : صفحہ آخر