زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت  خوش آئند،اسفندیارولی 

   زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت  خوش آئند،اسفندیارولی 

  



 اسلام آباد (این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے عدالت کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے فیصلے گھٹن کے اس ماحول میں امید کی کرن ثابت ہوسکتی ہیں۔ عدالت کا فیصلہ اچھی روایت ہے جس کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں، اس ملک کیلئے آصف علی زرداری سمیت دیگر سیاسی قائدین کی قربانیاں و خدمات کسی سی ڈھکی چھپی نہیں اور اس سے انکار ممک نہیں۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی سربراہ نے سابق صدر کی صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ انکی بہتر صحت کیلئے دعا گو ہیں کیونکہ انہیں صحت سے متعلق کئی مسائل درپیش ہیں اور انکی جماعت کی جانب سے بار بار ذاتی معالج کا مطالبہ ہوتا رہا لیکن حکومتی غیرسنجیدگی کی وجہ سے معاملات پیچیدہ ہوتے چلے جارہے تھے۔ ایسے حالات میں عدالت کی جانب سے کیا گیا فیصلہ انتہائی مثبت اقدام ہے۔ 

اسفندیارولی 

مزید : صفحہ آخر