کرتار پور حفاظتی ونگ کے قیام، ٹڈی دل حملوں کو روکنے کیلئے 75کروڑ 90لاکھ کے فنڈز منظور

      کرتار پور حفاظتی ونگ کے قیام، ٹڈی دل حملوں کو روکنے کیلئے 75کروڑ 90لاکھ کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے جی ایچ کیو کی سفارشات پر کرتار پور راہداری کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی ونگ کے قیام کیلئے 30کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔جمعرات کومشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ٹڈی دل کے حملوں پر قابو پانے کیلئے وزارت فوڈ سیکیورٹی کو فنڈز جاری کرنے کی سمری پر غور کیا گیا۔ای سی سی نے ٹڈی دل پر قابو پانے کے لیے وزارت فوڈ سیکیورٹی کو 45کروڑ 90 لاکھ کی ٹیکنیکل گرانٹ دینے کی منظوری دیدی۔وزارت فوڈ سیکیورٹی کو آئندہ اجلاس میں ٹڈی دل پر قابو پانے کے اقدامات پر مکمل بریفنگ دینے کی ہدایت کردی گئی۔ وزارت بتائے کہ ملک کے کتنے علاقے پر سپرے کرکے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا گیا۔وزارت فوڈ سیکیورٹی کے حکام نے اجلاس کو بتایا کہ ملک کے 9 اضلاع  پر ٹڈی دل کا حملہ ہوا۔ محکمہ تحفظ جنگلات نے ایک لاکھ 70 ہزار ہیکٹر علاقہ ٹڈی دل سے صاف کرایا۔ای سی سی نے انیکٹمنٹ آف پاکستان سنگل ونڈو بل 2019 کی منظوری  دے دی، ای سی سی نے قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ کی بھی منظوری دے دی۔ اجلاس میں خیبر پختونخواہ کے آئل و گیس نیٹ ورک کی بحالی کی منظوری دے دی گئی خیبر پختونخواہ  کے مختلف اضلاع کو گیس کی فراہمی کی اسکیموں کی بھی منظوری دے دی گئی۔
کرتار پور،فنڈز

مزید :

صفحہ آخر -