جسٹس عمر عطاء بندیال کا پی آئی سی  واقعہ پر اظہار افسوس

جسٹس عمر عطاء بندیال کا پی آئی سی  واقعہ پر اظہار افسوس

  



اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال نے پی آئی سی واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کو مضبوط کر ناہے، لاہور واقعہ میں پوری کمیونٹی کو ضرب لگی۔ جمعرات کو بلوچستان حکومت کے ملازمت سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بینچ نے کی۔دوران سماعت وکلا کے پی آئی سی پر حملے کا بھی تذکرہ ہوا۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ گزشتہ روز جو لاہور میں ہوا اس پر ہمیں بہت افسوس ہے، اداروں کو مضبوط کرنا ہے لیکن گزشتہ روز کے واقعے میں پوری کمیونٹی کوضرب لگی۔ دور ان سماعت درخواست گزار نے کہاکہ 7فروری 2018سے آج تک بیرسٹر علی ظفر نے 15مرتبہ کیس میں التوا لیا۔ یعقوب مری نے کہاکہ علی ظفر گزشتہ روز ٹی وی پر لاہور واقعے پر تبصرے کررہے تھے۔ درخواست گزار ن کہاکہ پھر وہ عدالت نہیں آئے بلکہ التوا کی درخواست بھجوائی ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ ہم اس کیس کو صرف (آج) جمعہ تک ملتوی کریں گے، بیرسٹر علی ظفرعدالت میں نہیں آئے تو ایک لاکھ جرمانہ اداکرنا ہوگا۔

جسٹس عمر عطاء بندیال

مزید : صفحہ آخر