پاکستانی کاروباری افراد کا انحصار حکومتی سبسڈی پر ہے: فواد چودھری

  پاکستانی کاروباری افراد کا انحصار حکومتی سبسڈی پر ہے: فواد چودھری

  



اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستانی کاروباری افراد کا انحصار حکومتی سبسڈی پہ ہے،ٹیکنالوجی میں ہر روز جدت  آرہی  ہے، ہر روز بدلتی ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہم اگلے پندرہ بیس سال کا نہیں سوچ سکتے۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خوشحال پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی کاروباری افراد کا انحصار حکومتی سبسیڈی پہ ہے، ٹیکنالوجی میں ہر روز جدت  آرہی  ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ ہر روز بدلتی ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہم اگلے پندرہ بیس سال کا نہیں سوچ سکتے،ٹیکنالوجی ہر میدان میں استعمال ہو رہی ہے، پاکستان یقینا بہت سے ممالک سے ٹیکنالوجی میں ابھی پیچھے ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان 2022 میں سپیس پروگرام لانچ کریگا، پاکستان نے ٹیکنالوجی میں بہت کچھ حاصل کیا ہے اور  آگے بھی کرنا ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ کیمیکل انڈسٹری پہ خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے، بائیو ٹیکنالوجی میں کاروباری افراد کو سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ 567 ریسرچ کے ادارے کام کر رہے ہیں، ایچ ای سی بھی ہمارے ساتھ کام کریگا۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹیوں میں ریسرچ کا کام جلد شروع ہو جائے گا،ہیوی میکینیکل اور زرعی کلچرل کمپلیکس بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی آرمی کے پاس جدید ڈرونز موجود ہیں، اکیڈیمیا، ریسرچر اور کاروبار کو ایک ساتھ مل کے کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ بیٹری بسوں کو اگلے سال کے  آخر تک ملک میں لانچ کرئیں گے۔

فواد چودھری

مزید : صفحہ آخر