سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن کی ملتان آمد‘ آج میڈیا سے گفتگو کرینگے
ملتان(سٹی رپورٹر) جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن گزشتہ روز ملتان پہنچ گئے، وہ آج ایک بجے جامعہ قاسم العلوم(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)
گلگشت کالونی میں نماز جمعہ کی امامت کرائیں گے، میڈیا سے گفتگو کے علاوہ وہ مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ جے یو آئی کے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن ملتان میں دو روز قیام کرنے کے بعد کل بروز ہفتہ کو روانہ ہو جائیں گے۔ ملتان میں ان کی ا?مد کے بعد ان کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود کی رہائش گاہ سیداں والا بائی پاس پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔