جامعہ زکریا‘ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات میں بزوٹا گروپ کامیاب

  جامعہ زکریا‘ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات میں بزوٹا گروپ کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں بزوٹا بھاری اکثریت سے کامیاب، یوٹی ایف مجلس عاملہ کی صرف دوسیٹیں جیت سکا، تفصیل کے مطابق سینڈیکیٹ کے الیکشن کیبعد بزوٹا(بہا الدین زکریا یونیورسٹی ٹیچر ایسوسی ایشن) نے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کا الیکشن بھی اپنے نام کرلیا، تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے۔ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے سالانہ انتخابات ہوئے.پولنگ چار بجے تک جاری رہی. یہ انتخابات یونیورسٹی ٹیچرز فورم اور بہاء الدین زکریایونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ا یشن کے درمیان ہوئے. اور بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ایسوسی ایشن (BZUTA) نے الیکشن جیت لیا. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے تمام اساتذہ کے ساتھ اپنی یک جہتی کا اظہار کیا اور انتخابات کے عمل کا معائنہ بھی کیا اور کہاکہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے اساتذہ کی انجمن کی تشکیل میں جمہوری دلچسپی اور سرگرمی خوش آئند ہے..واضح رہے کہ اے ایس اے کا آئین بنانے والی کمیٹی میں پروفیسر عرش صدیقی مرحوم سابقہ رجسٹرار،پروفیسر مشیر احمد خان اور فیاض احمدحسین شامل تھے. اے ایس اے کے سابق صدور میں سابقہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ علقمہ، ڈاکٹر محمد انور چوہدری، ڈاکٹر محمد اشفاق بخاری، پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد، ڈاکٹر محمد ایاز رانا، سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ظفر اللہ شامل ہیں. نتائج کے مطابق صدر ڈاکٹر عبدالستار ملک 299 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل ڈاکٹر وحید قمر خان نے 187 ووٹ لیے.نائب صدرڈاکٹر حامد منظورنے 274 ووٹ لیے او رکامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل ڈاکٹر محمد اعجاز رندھاوا 203 وو ٹ لے سکے.جنرل سیکرٹری کے لیے ڈاکٹر محمد خاور نوازش نے 244 ووٹ لیے اور کامیاب ہوئے جبکہ انجینئر چوہدری یاسر انور 231 ووٹ لے سکے.جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر محمد عارف علی 267 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں انجینئر محمد وقاص ہاشمی نے 208 ووٹ لیے۔ فنانس سیکرٹری کے لیے صالحہ ذوالفقار علی شاہ 252 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل زبیر احمد نے 221 ووٹ لیے. ممبرز ایگزیکٹومیں ڈاکٹر راؤ عمران حبیب 274 ووٹ، ڈاکٹر انجینئر محمد سلطان 255 ووٹ، انجینئر کامران شبیر 254 ، ڈاکٹر فضا ظفر 254، ڈاکٹر ساجد اقبال 238 ڈاکٹر روما حفیظ 236، ڈاکٹر عامر اسماعیل 237، ڈاکٹر ابوذر عابد صدیقی 234 ووٹ لے کامیاب ہوئے.ریٹرنگ آفیسر ڈاکٹر یعقوب اور ان کے ساتھ معاونت ڈاکٹر محمد عزیر، پروفیسر ڈاکٹر محمدحنیف، ڈاکٹر ثروت سلطان، ڈاکٹر محمد رضوان، ڈاکٹر محمد ادریس لودھی نے کی.
بزوٹا گروپ