بی زیڈیو وہاڑی کیمپس میں سکیورٹی گارڈز اور طلبا میں تصادم

بی زیڈیو وہاڑی کیمپس میں سکیورٹی گارڈز اور طلبا میں تصادم

  



وہاڑی(بیورورپورٹ +نمائندہ خصوصی)بی زیڈیو وہاڑی کیمپس میں انتظامیہ کی مبینہ نااہلی کے سبب طلباء گروپوں میں تصادم معمول بن گیا یونیورسٹی کیمپس میں لڑائی جھگڑے عام گزشتہ دنوں طلباء اور گارڈز کے دوران جھگڑے کے باعث دو گھنٹے تک طلباء و طالبات یونیورسٹی میں محصور ہوکر رہ (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

گئیں انتظامیہ لڑائی جھگڑوں پر قابو پانے میں مکمل ناکام طلباء وطالبات کے والدین سخت پریشان حکام بالا سے اصلاح احوال کا مطالبہ ذرائع کے مطابق بہاوالدین زکریا یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث طلباء کے درمیان لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں اسامہ جہانگیر اور محسن لنگاہ گروپ کے درمیان یونیورسٹی کیمپس میں تصادم ہوا جس کے باعث یونیورسٹی میں دہشت کا ماحول طاری رہا طالبات کلاسوں میں محصور ہوکر رہ گئیں جس پر پولیس کو کال کرنی پڑی جبکہ گزشتہ روز یونیورسٹی سیکیورٹی اور طلباء کے درمیان بھی جھگڑا ہوگیا طلباء نے یونیورسٹی کے تمام گیٹس بند کردیئے جس یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کو بلوایا یونیورسٹی انتظامیہ کیمپس میں لڑائی جھگڑوں پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے لڑائی جھگڑوں کے باعث طالبات شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں جس وجہ سے کلاسز کی حاضری بھی متاثر ہورہی ہے طالبات کے والدین غلام علی,عبدالغفور,شاہد,منظور,شہباز و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی میں جاری جھگڑے فوری ختم کرواکر تعلیم دوست ماحول فراہم کیا جائے

تصادم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...