بطور گواہ عدالت میں عدم پیشی پر 4پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

  بطور گواہ عدالت میں عدم پیشی پر 4پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

  



ملتان (خبر نگار خصو صی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے فراڈ کے مقدمہ میں بطور گواہ عدالت میں پیش نہ ہونے والے دو سب انسپکٹروں سمیت 4 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

کرتے ہوئے گرفتار کرکے مقدمہ کی آئندہ سماعت 7 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے تھانہ ایف آئی اے میں درج مقدمہ سرکار بنام محمد شفیق میں بطور گواہ پیش نہ ہونے والے سب انسپکٹروں اسرار علی، غلام عباس، فٹ کانسٹیبلوں محمد نواز اور شاہ محمد کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

وارنٹ جاری

مزید : ملتان صفحہ آخر