آمدن سے زائد اثاثے‘ میپکو‘ ٹیسٹ انسپکٹر کا 12روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  آمدن سے زائد اثاثے‘ میپکو‘ ٹیسٹ انسپکٹر کا 12روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصو صی) جج احتساب عدالت ملتان نے میپکو ملتان میں 16 ویں سکیل پر تعینات ٹیسٹ انسپکٹر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمہ میں 12 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور (بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں نیب ملتان کے مطابق ملزم ٹیسٹ انسپکٹر میپکو محمد حسین جو کہ 1981 میں تیسرے سکیل پر میپکو میں ہیلپر بھرتی ہوا تھا اور اب 16 ویں سکیل پر کام کررہا تھا، ملازمت سے قبل ملزم کے پاس کوئی جائیداد نہیں تھی لیکن اب ملزم کے پاس 17 کروڑ سے زائد کے اثاثے ہیں جو ملزم اور اسکی بیوی ثمینہ نگہت اور بیٹے کے نام پر ہیں جبکہ اسکی بیوی کی بھی 1996 میں ملزم سے شادی ہوئی تھی جس کے پاس بھی کوئی جائیداد نہیں تھی۔ اور ریکارڈ کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی کے ساتھ ملکر 12 سے زائد بینکوں سے 14 کروڑ 80 لاکھ روپے 2002 سے 2018 میں منتقل کیے ہیں۔ ملزم کو بے گناہی ثابت کرنے کے لیے بہت وقت دیا گیا لیکن ملزم نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔جس پر ملزم کے خلاف ڈی جی نیب ملتان نے رواں سال 24 جون کو گرفتاری وارنٹ جاری کیے تھے۔ اور عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے ملزم سے تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا
جسمانی ریمانڈ