چوری ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں شہری قیمتی سامان سے محروم‘ پولیس کارروائی کاغذات تک محدود

  چوری ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں شہری قیمتی سامان سے محروم‘ پولیس ...

  



ملتان (وقا ئع نگار) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں اللہ وسایا چوک کے قریب تین ڈاکوؤں نے عبدالمجید سے 18ہزارروپے(بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

اور موبائل فون چھین لیا صدر پولیس کے علاقے میں علی اصغر سے 50 ہزار روپے چھین لئیڈاکٹر اطہر نے کینٹ پولیس کو د رخواست دی کہ حاجی محمد وغیرہ نے اس کا موبائل فون چوری کر لیا ہے قطب پور پولیس کیعلاقے سے شیراز کا موٹرسائیکل، شاہ شمس پولیس کیعلاقے سے منظور حسین کا بکرا، محمد سلمان کا موٹرسائیکل، جلیل آباد پولیس کیعلاقے سے عبدالرزاق کی الیکٹرانکس کی دکان سے 83 ہزار روپے مالیت کا سامان، ممتاز آباد پولیس کے علاقے سے زید اشرف او ر دیگر گیار ہ افراد کے موبائل فون چوری کر لئے گئے گلگشت پولیس کیعلاقے سے محمد رمضان کے فارم سے بچھڑا اور نقدی، نیوملتان پولیس کیعلاقے سے محمد دلشاد کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا نیوملتان پولیس کیعلاقے میں نوسربازوں نے زاہد اقبال کی والدہ سے ایک لاکھ 20ہزار روپے مالیت کے زیورات ہتھیا لئے شاہ رکن عالم پولیس کیعلاقیسے فیضان کا موٹرسائیکل، سیتل ماڑی پولیس کیعلاقے سے فراز کاموٹرسائیکل، محمد اکرم کیگھر سے چار بکریا ں، الپہ پولیس کیعلاقے میں قاسم علی کی دکان سے 61ہزار روپے مالیت کا سامان، لوہاری گیٹ پولیس کیعلاقے میں کامل سجاد، محمد یاسین، واجد، اسد اور محمد ندیم کے موبائل فون چوری کر لئے گئے بستی ملوک پولیس کیعلاقے میں شمیم بی بی کے گھر سے 30 ہزار روپے مالیت کا سامان، محمد لطیف کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا

وارداتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...