بارودی مواد رکھنے کے مقدمہ میں گرفتار 3ملزمان جرم ثابت نہ ہونے پر بری

  بارودی مواد رکھنے کے مقدمہ میں گرفتار 3ملزمان جرم ثابت نہ ہونے پر بری

  



ملتان (خبر نگار خصو صی) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 ملتان نے بارودی مواد رکھنے کے مقدمہ میں گرفتار تین ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری(بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزمان باسط، غلام حسین اور ناصر کی جانب سے ایڈووکیٹ باصر خان سکھانی نے دلائل دیے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جنہیں کھیڑا چوک ملتان سے گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے تین دستی بم اور بارودی مواد برآمد ہوا تھا تاہم جرم ثابت نہ ہونے پر فاضل عدالت نے ملزمان کو مقدمہ سے بری کردیا ہے۔

بری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...