دھند پڑنے کا امکان ‘ ریلوے ڈویژنز کو محفوظ ٹرین ;200;پریشن کیلئے ہدایات جاری
ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے ہیڈکوارٹرنے بارش کے بعددھندکا امکان بڑھتے ہی ملتان سمیت تمام ریلوے ڈویژنوں کومحفوظ ٹرین آپریشن کےلئے ہدایات جاری کردی ہیں ۔ جس میں ٹرین ڈرائیوروں سے کہاگیاہے کہ وہ دھندکے موسم میں انتہائی احتیاط کے ساتھ ٹرین انجن کوچلائیں (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
ریلوے پھاٹکوں اورآبادی میں وسل انجن کی ہیڈلاءٹس کاہرصورت استعمال کیاجاے ۔ ریلوے لائنوں کے ساتھ ٹرین انجن ڈرائیوروں کی آگاہی کے لئے ریلوے پھاٹکوں ،ریلوے ٹریک کی سپیڈ،آبادی کواوردیگرامورکوظاہرکرنےوالے جتنے بورڈلگے ہوئے ہیں انہیں نمایاں کرنے کی ہداءت بھی کی گئی ہے ۔ اسی طرح ریلوے پھاٹک پرتعینات عملہ ،ٹریک پٹرولز،اسٹیشن ماسٹرزدیگرکوبھی ہداءت دی گئی ہے کہ اگرکسی بھی مسافریامال بردارٹرین کاٹیل لیمپ نہیں ہے توٹرین کوہرگزنہ چلایاجائے ۔ ریلوے پھاٹکوں اورٹریک پٹرولنگ پرموجودسٹاف سے کہاگیاہے کہ وہ فوری طورپرٹیل لیمپ کے بغیرجانے والی ٹرین کی اطلاع اپنے متعلقہ افسردیں اورکوشش کی جائے کہ اس طرح کی ٹرین کوروکوایاجائے ۔ بلاک سیکشن میں کسی بھی ٹرین کے روکنے کی صورت میں پیچھے سے آنے والی ٹرین کوروکنے کے لئے پٹاخوں کا استعمال کیاجائے ۔ ٹرین ڈرائیوردھنداورسموگ میں زیادہ ذمہ داری سے سگنلزکودیکھیں ریلوے پھاٹکوں اوران مین لیول کراسنگزپرموجودریلوے لائن عبورکرنے کے لئے نجی ٹرانسپورٹ اورعوام کی آگاہی کے لئے لگے ہوئے بورڈزکونمایاں کیاجائے ۔ اسی طرح دیگرضروری ہدایات دی گئیں ہیں ۔ واضح رہے کہ ہرسال دھنداورسموگ کے موسم میں ریلوے ٹریک اورپھاٹکوں پرخطرناک حادثات رونماہوتے ہیں جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں اس صورت حال سے بچنے کےلئے ریلوے ہیڈکوارٹرکی طرف سے خصوصی ہداءت نامہ جاری کیاگیاہے ۔
محفوظ ٹرین