حکومت مزدروں کے حقوق کیلئے اقدامات کررہی ہے ‘ سارہ اسلم

  حکومت مزدروں کے حقوق کیلئے اقدامات کررہی ہے ‘ سارہ اسلم

  



ملتان‘ڈیرہ غازیخان ( سپیشل رپورٹر‘سٹی رپورٹر ‘ ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ)ڈویژنل انتظامیہ نے نو عمر بچوں کے مسائل حل کرنے بارے عملی جدوجہد کا آغاز کر دیا ۔ کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے نوعمر بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے بارے سفارشات طلب کرلیں ۔ سیکرٹری لیبر سارہ اسلم نے کمشنر ملتان شان الحق سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران محکمہ لیبر اور انتظامیہ ٹیموں کی نو عمر بچوں کی جبری(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

مشقت کے خاتمہ بارے مشترکہ کارروائی کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ۔ سیکرٹری محکمہ لیبر سارہ اسلم نے کہا کہ مزدور کے حقوق کا تحفظ بزدار حکومت کی پہلی ترجیح ہے اور حکومت مزدوروں کو علاج معالجے کی سہولیات،بچوں کی تعلیم اور حقوق کی ادائیگی میں تمام قانونی اقدامات اٹھا رہی ہے ،محکمہ لیبر کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں سے جبری مشقت کو روکے ۔ اس موقع پر کمشنر شان الحق نے کہا کہ بچے ہمارے مستقبل کے معمار انکے حقوق کی پاسداری ہمارا فرض ہے ۔ معاشی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے یہ معصوم پھول مزدوری کی چکی میں پس رہے ہیں ۔ چھوٹے ہاتھوں میں قلم اور کتاب پکڑائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لیبر کالونی میں بجلی کا کنکشن جلد فنکشنل کر دیا جائے گا ۔ سیکرٹری لیبر پنجاب سارہ اسلم اور ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے گزشتہ روز انڈسٹریل اسٹیٹ میں 992 فلیٹس پر مشتمل ورکر ویلفئیر کمپلیکس کا دورہ کیا ۔ انہوں نے کمپلیکس میں قائم ورکرز ویلفیئربوائز اور گرلز ہائر سیکنڈری سکول کا بھی وزٹ کیا ۔ ڈائریکٹر لیبر کامران علی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ سیکرٹری لیبرپنجاب نے محکمہ محنت کے افسران کو فلیٹس جلد لیبر کے حوالے کرنے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر سیکرٹری لیبر پنجاب اور ڈپٹی کمشنر عامرخٹک کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ورکر ویلفیئر کمپلیکس میں 992 فلیٹس تعمیر کئے گئے ہیں ۔ لیبر کو فلیٹس الاٹ کرنے کی قرعہ اندازی کا عمل مکمل ہو چکا ہے ۔ فلیٹ کا صرف 12 سو روپے ماہوار کرایہ وصول کیا جائے گا ۔ ورکرزویلفئر کمپلیکس میں سکیورٹی کا مکمل انتظام موجود ہے ۔ اس کے علاوہ لیبر کو فلیٹس میں گیس، پانی اور تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ فلیٹس لیبر کے حوالے کرنے کا کام بہت جلد شروع کیا جا رہا ہے ۔ صوبائی سیکرٹری لیبر و ہیومن ریسورس پنجاب سارہ اسلم نے کہاہے کہ بزدار حکومت مزدوروں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی ، بچو ں کی تعلیم اور ان کے حقوق کی ادائیگی کے سلسلے میں تمام اقدامات کر رہی ہے;252; یہ بات انہوں نے ڈی جی خان ڈویژن کے دورہ کے دوران لیبر افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ;252; اس موقع پر انہوں نے بتایاکہ ڈیرہ غازیخان میں ورکرز ویلفیئر بوائز و گرلز سکول قائم کرنے فیصلہ کیاگیاہے اس سلسلے میں زمین کی نشاندہی اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے صوبائی سیکرٹری نے کہاکہ پنجاب حکومت گھریلو ملازمین کیلئے قانون سازی کر رہی ہے او راس سلسلے میں گھریلو ملازمین کا سروے جاری ہے ;252; انہوں نے کہاکہ مزدوروں کو ان کا حق دلانا حکومت کی ذمہ داری ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جاسکتی ;252; انہوں نے کہاکہ مزدور کے حقوق کا تحفظ ہمارے محکمے کی پہلی ترجیح ہے ;252; انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ سائلین کی شکایات پر فوری کارروائی کر کے ان کی داد رسی کریں ;252; انہو ں نے تمام بھٹہ مزدوروں کو رجسٹر کرنے کی ہدایت کی ;252;انہوں نے کہاکہ صنعتی کارکنان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ;252; اجلاس میں کمشنر سوشل سکیورٹی ، ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر غلام شبیر کلیاراور اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہر گورچانی سمیت دیگر افسران موجو دتھے;252; قبل ازیں سیکرٹری لیبر سارہ اسلم نے لیبر آفس ڈیرہ غازیخان میں کھلی کچہری لگا ئی جہاں صنعتیں مزدور وں نے اپنے مسائل پیش کیے جس پر انہو ں نے فوری احکامات جاری کیے ;252; بعدازاں سیکرٹری لیبر سارہ اسلم نے سوشل سکیورٹی ڈسپنسری اور ورکرز و یلفیئر گرلز سکول کا معائنہ کیا ۔

سارا اسلم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...