کمشنرملتان کا تعلیمی بورڈ کو میٹرک امیدواروں کے داخلہ فارمز جمع کرنیکا حکم

کمشنرملتان کا تعلیمی بورڈ کو میٹرک امیدواروں کے داخلہ فارمز جمع کرنیکا حکم

  



ملتان ( سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن نے تعلیمی بورڈ کی طرف سے میٹر ک کے امیدواروں کے داخلے روکنے کا نوٹس لے لیا ‘ تعلیمی بورڈ حکام کو فوری طور پر بچوں کے داخلہ فارمز جمع کرنے کا حکم دے دیا‘ چیئر پرسن کی چھٹی کے باعث گزشتہ روز بھی داخلہ فارم جمع نہ ہو سکے ۔ بتایا گیا ہے کہ میٹرک کے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے‘گزشتہ روز ساءوتھ پنجاب پرائیویٹ(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

سکولزگرینڈ الائنس اور فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب کے وفد نے کمشنر ملتان شان الحق سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ9سال پرانی اسناد فیس کا ملبہ پرائیویٹ سکولز کے سر ڈال کرموجودہ بے قصور میٹرک کے امیدوار بچوں اور بچیوں کے داخلہ فارمز روک لئے گئے ہیں جبکہ 13دسمبر (آج )داخلہ فارمز جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے ۔ پرائیویٹ سکولز میرٹ پر معاملے کے حل کے خواہاں ہیں مگر اب 9سال بعد اچانک نہم اور دہم کے بچوں اور بچیوں کے داخلے روکنا نا مناسب اور ظلم ہے جبکہ2010-11-12 میں میٹرک کی سند فیس لاگو نہیں تھی‘اس پر کمشنر ملتان شان الحق نے تعلیمی بورڈملتان کے حکام کو مسئلہ حل کرنے کا حکم دے دیا اور سیکرٹری تعلیمی بورڈ کے جی شاد کو فون کرکے ہدایت کی کہ فوری طور پر میٹرک کے امیدواروں کے داخلہ فارمز جمع کئے جائیں اور میرٹ پر یہ مسئلہ حل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے داخلہ فارمز توکسی بھی صورت میں نہیں روکے جاسکتے ۔ کمشنر شان الحق نے ساءوتھ پنجاب پرائیویٹ سکولزگرینڈ الائنس اور فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب کے وفد کو تعلیمی بورڈ ملتا ن جا کر سیکرٹری کے جی شاد سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی مگر جب وفد تعلیمی بورڈ پہنچا اور سیکرٹری کے جی شاد اور کنٹرولر ڈاکٹر ظفر اقبال طاہر سے ملاقات کی تو انہوں نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ چیئرپرسن ڈاکٹر شمیم اختر آج چھٹی پر ہیں ۔ وہ اجازت دیں گی تو داخلہ فارمز جمع کرلئے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ تعلیمی بورڈ ملتان نے سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کے میٹرک امتحانات2020کے امیدواروں کے داخلے روکے ہوئے ہیں ۔ پہلے کوڈ بلاک کئے تھے ۔ احتجاج پر کوڈ ڈی لاک کئے مگر داخلہ فارمز کی وصولی بند کر دی ‘ آج داخلہ فارمز جمع کرنے کی آخری تاریخ ہے جبکہ پرائیویٹ سکولز نے داخلے آن لائن بھجوا دئیے ہیں ۔ آج پھر کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق سے ملاقات کا عندیہ دیا ہے ۔ اس بارے میں تعلیمی بورڈ ملتان کے حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ چیئرپرسن ڈاکٹر شمیم اختر آج یہ مسئلہ حل کردیں گی اور اس حوالے سے لاءحہ عمل بنالیاجائے گا ۔

داخلہ فارم

مزید : ملتان صفحہ آخر