لاہور کارڈیالوجی واقعہ نا اہل حکومت کے منہ پر طمانچہ کے مترادف ہے ‘ خواجہ رضوان

  لاہور کارڈیالوجی واقعہ نا اہل حکومت کے منہ پر طمانچہ کے مترادف ہے ‘ خواجہ ...

  



ملتان ( سٹی رپورٹر)پنجاب کارڈیالوجی لاھور کا دل خراش واقعہ سیلیکٹڈ عمران احمد نیازی کی تبدیلی سرکار کے منہ پر طمانچے کے مترادف اور پنجاب کے وسیم اکرم پلس کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ھے جبکہ قوم و ملک کیلئے نہاءت لمحہ فکریہ ہے کیونکہ پنجاب کارڈیالوجی ناگہانی واقعے کے وقت حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آئی اور پنجاب انسٹیٹیوٹ کارڈیالوجی میدان جنگ بنا رھا جو عمران احمد نیازی کی سیلیکٹڈ سرکار کی گورننس پر سوالیہ نشان ثبت کرچکا ھے اور موجودہ نا اہل کٹھ پتلی حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ھے(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

ان شدید تحفظات اور شدید ردّعمل کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ڈویژنل صدر خالد حنیف لودھی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری و سابق ممبر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر جاوید صدیقی، ضلعی صدر میاں کامران عبداللہ مڑل، سٹی صدر ملک نسیم لابر، ضلعی جنرل سیکرٹری راؤ ساجد علی، سٹی جنرل سیکرٹری اے ۔ ڈی بلوچ، ڈی ۔ ایس ۔ آئی ملتان ڈسٹرکٹ و ڈویژنل انچارج میڈیا سیل رئیس الدین قریشی، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و انچارج میڈیا سیل ملتان سٹی خواجہ عمران، ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز یوتھ ملک ندیم اختر اور سٹی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی امین ساجد نے مشترکہ بیان میں کیا ھے اور کہا ھے کہ لاھور میں کالے اور سفید کوٹ کی لڑائی میں قانون اور انسانی حقوق کی تمام حدیں پامال ھوکر رہ گئیں جس سے ملک و قوم کی جگ ھنسائی ھوئی اور وقار مجروح ھوا جس کی جتنی مذّمت کی جائے کم ھے جبکہ ڈاکٹرز اور وکلاَ کی حالیہ جنگ ملکی خانہ جنگی کے ذّمرے میں آتی ھے جو مزید انتشار کا باعث بنے گی اور جس سے مزید انارکی پھیلنے کے خدشات و خطرات منڈلا رہے ھیں جو ملکی و قومی سلامتی کیلئے نہاءت بدشگون ہے جس کے تدّارک کیلئے موجودہ سیلیکٹڈ اور نا اہل حکمرانوں سے نجات ناگزیر ھے جبکہ مرد حر و سابق صدر آصف علی زرداری کی رھائی عمران احمد نیازی کی سیلیکٹڈ سرکار کی رخصتی کا پیش خیمہ ثابت ھوگی اور انکی رھائی سیلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیجنے میں نہاءت معاون و مددگار ثابت ھوگی جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری کی رھائی سے کٹھ پتلی عمران نیازی اور اسکے سیلیکٹڈ حوّاریوں کی نیندین حرام اور حکومتی ایوانوں میں لرزہ طاری ھو گیا ھے جبکہ سیلیکٹڈ سرکار کی الٹی گنتی شروع ھوچکی ھے

خواجہ رضوان

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...