سیاحت کا فروغ ‘ کوہ سلیمان پر ٹورسٹ ریزارٹ پر کام شروع

  سیاحت کا فروغ ‘ کوہ سلیمان پر ٹورسٹ ریزارٹ پر کام شروع

  



ڈیرہ غازیخان(ڈسڑکٹ بیورورپورٹ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان میں سیاحت کے فروغ کےلئے ٹورسٹ ریزارٹ پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے گلکی اور مبارکی ٹاپ پر دس روز کے اندر ٹورسٹ ریزارٹ کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا جائیگا ۔ بارتھی میں تین روز کے اندر ٹورسٹ ریزارٹ کی تعمیر شروع کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ۔ یہ احکامات ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کہی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے ملکر کام کریں ۔ تعمیراتی کمپنیوں پر چھوڑنے کے بجائے ترقیاتی کام کی موقع پر مانیٹرنگ کی جائے ۔ میٹریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔ صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل نئے منصوبوں کی منظوری میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹی ڈی سی پی کی زیر نگرانی کوہ سلیمان کے اونچے پہاڑی مقامات پر سیاحوں کی کشش کےلئے تعمیراتی کام کئے جارہے ہیں ۔ ہک بائی سمیت چھ مزید ساءٹس کی نشاندہی کرلی گئی ہے ۔ ٹورسٹ ریزارٹ ۔ کی تعمیر پر ایک کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ ہوگی ۔ تونسہ شہر میں سٹریٹ لاءٹس اور دیگر ترقیاتی کام کے منصوبہ کی منظوری دےدی گئی ہے منصوبہ پر 68 کروڑ روپے خرچ ہوں گے جس کےلئے ورک آرڈر جلد جاری کردئیے جائیں گے ۔ ملک کے سنگم پر واقع پل ڈاٹ کی کشادگی اور ری ۔ ڈائزننگ پر پچاس کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔ ٹیچنگ ہسپتال میں الگ پانچ مننزلہ گائنی بلاک تعمیر کیا جائیگا جس پر ایک ارب 90 کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔ ڈیرہ غازی خان میں پولیس ٹریننگ سکول بھی تعمیر کیا جائیگا جس کےلئے 69 کروڑ 30 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 25 ارب 43 کروڑ روپے سے 56 نئی سکیموں کی نشاندہی کی گئی جن میں سے 38 منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ اے ڈی پی کی 179 جاری منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے اور 24 منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 70 کروڑ روپے سے 66 منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے اور 8 سکیموں کو مکمل کرلیا گیا ہے ۔ اجلاس میں پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسی رضا،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمینٹ وسیم اختر جتوئی،ایگزیکٹو انجینئرز عمیر لطیف،ہمایوں مسرور،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے ۔

کوہ سلیمان

مزید : ملتان صفحہ آخر