خود کوحساس ادارے کا افسر ظاہر کرنیوالا گرفتار ‘ منشیات برآمد ‘ مقدمہ درج

  خود کوحساس ادارے کا افسر ظاہر کرنیوالا گرفتار ‘ منشیات برآمد ‘ مقدمہ درج

  



ملتان (وقا ءع نگار)مو ٹروے پولیس نے سپیڈ چیکنگ کے دوران تیز رفتار سفید مہران کو روکا تو وہ سنگین نتاءج کی دھمکیاں دینے لگا، ڈی ایس پی احسان الحق کے مطابق ڈرائیور حمزہ غفور نامی شخص نے اپنے آپ کو آرمی کا کیپٹن ظاہر کیا، کاغذات طلب کرنے پر حمزہ بدتمیزی پر اتر آیا، حمزہ غفور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ میرے دوست جبکہ میجر آصف غفور میرے ماموں ہیں ،کار کی چیکنگ کے(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

دوران 220 گرام چرس بھی برآمد ہوئی،حمزہ غفور نے پولیس اہلکاروں کو معطل کرانے کی دھمکیاں دیں ملزم کے خلاف دوران ڈرائیونگ غفلت، کار سرکا میں مداخلت، جعلی سرکاری ملازم ظاہر کرنے اور منشیات کی برآمدگی پر دو الگ الگ مقدمات درج کر لیئے گئے ہیں ان مقدمات کا اندراج تھانہ گیلے وال میں کیاگیا ہے

مقدمہ درج

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...