محکمہ صحت ملازمین کی زیرا لتوا انکوائریاں جلد نمٹانے کا حکم

  محکمہ صحت ملازمین کی زیرا لتوا انکوائریاں جلد نمٹانے کا حکم

  



رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے صوبہ بھر کے زیر التوا ملازمین کی انکوائریوں کو جلد ازجلد نمٹانے کی ہدایت کی ہے،اس حوالے سے ایک (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو افیسر ہیلتھ اپنے اپنے متعلقہ اضلاع کے ڈاکٹرز و ملازمین کی محکمانہ انکوائریاں ،شوکاز و دیگر جو کچھ بھی پینڈنگ ہو ان کی فوری طور پر سماعت کے بعد یکسو کیا جائے اور طے شدہ مقررہ معیاد میں رپورٹ افسران بالا کو بھجوائی جائے،بصورت دیگر احکامات نہ ماننے پر انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

انکوائریاں

مزید : ملتان صفحہ آخر