انسانی صحت کیلئے نقصان دہ 10انجکشن ‘ادویات کی فروخت پر پابندی عائد

  انسانی صحت کیلئے نقصان دہ 10انجکشن ‘ادویات کی فروخت پر پابندی عائد

  



ملتان (وقا ءع نگار) محکمہ صحت پنجاب نے انسانی صحت کےلئے نقصان دہ اور خطرناک قرار دیے جانے والے 10 انجکشن اور ادویات کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے ۔ اور مریضوں کو ان کا استعمال روکنے کی ہدایت کی ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ انجکشن ڈیکسا میتھا سون، انجکشن ویلرون،انجکشن میٹوکلوپ،انجکشن بٹرول،انجکشن ٹرانسولائیڈ،انجکشن ایکوا بائیو(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

،انفیوڑن فلازول،انجکشن وائسوڈیک،انجکشن ماریاڈن،ٹیبلٹ فامیلا کے مختلف بیچ انسانی صحت کے لئے نقصان دہ قرار دیے گئے ہیں ۔ لہذا میڈیکل سٹور،فارمیسی مالکان،ریٹیلرز،ڈسٹری بیوٹرز،ہول سیلرز ان انجکشن و ادویات کے نشاندہی کئے گئے بیچ کی فروخت فوری طور پر بند کردیں ۔ متعلقہ ڈرگ انسپکٹرز کو سٹاک بارے آگاہ کیا جائے ۔ اور مریض بھی انکا استعمال نہ کریں

پابندی عائد

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...