وکلاء کے خلاف عوام میں نفرت پھیلانے پر اندراج مقدمہ کیلئے درخواست پر سماعت ;200;ج کیلئے مقرر
ملتان (خبر نگار خصو صی ) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لاہور کارڈیالوجی ہسپتال کے ڈاکٹر کی جانب سے وکلاء برادری کےخلاف عوام میں نفرت پھیلانے سے متعلق اندراج مقدمہ کی (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
درخواست پر سماعت آج کے لیے مقرر کی ہے ۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں محمد بلال بٹ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سید ریاض الحسن گیلانی کے توسط سے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ لاہور کارڈیالوجی ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر عرفان اسلم کی جانب سے وکلا کے خلاف ویڈیو بیان بازی وائرل کرنے ، وکلاء کو اشتعال دلوانے اور وکلاء برادری کے خلاف عوام میں نفرت پھیلائی گئی ہے ۔ وائرل کردہ ویڈیو کی وجہ سے پورے ملک میں نفرت امیز مواد پھیل رہا ہے ۔ جس پر انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے کو ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی لیکن اس قابل دست اندازی جرم کے خلاف ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہوا ہے اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے
مقرر