سپیشل بچوں کو جدید علوم سکھانے کیلئے پلان بنالیا ‘ چوہدری محمد اخلاق
ڈیرہ غازیخان(ڈسڑکٹ بیورورپورٹ) صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی قیادت میں جنوبی پنجاب سے پسماندگی او راحساس محرومی کا خاتمہ کیا جارہاہے او ر اس سلسلے میں انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں ;252; یہ بات انہوں نے آج ڈی جی خان آرٹس کونسل میں عالمی یوم معذوراں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ;252; تقریب میں وفاقی وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل ، مشیر صحت محمد حنیف(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
خان پتافی ، ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ ، ڈویژنل آفیسر سپیشل ایجوکیشن ریحانہ عنبرین سمیت سپیشل ایجوکیشن کے اساتذہ ، طلباءوطالبات اور و الدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ;252; اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سپیشل بچوں کو روایتی تعلیم کی بجائے جدید علوم سکھانے کیلئے پروگرام مرتب کیاگیا ہے تاکہ وہ عصری تقاضوں پر پورا اتر سکیں ;252; انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت بارے پالیسی تشکیل دی گئی ہے جس کی منظوری کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی;252; صوبائی وزیر چودھری محمد اخلاق نے کہاکہ سپیشل ایجوکیشن ملازمین کیلئے سروس سٹرکچر بنا رہے ہیں اور تعلیمی اداروں کی بسوں میں ٹریکنگ سسٹم نصب کیا جارہاہے تاکہ ان کے غیر ضروری اور غیر سرکاری استعمال کو روکا جاسکے ;252; صوبائی وزیر نے کہاکہ سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت ایک مشکل عمل ہے جس کیلئے سکولوں کے اساتذہ کو جدید ٹریننگ کرائی جائے گی;252; انہوں نے کہاکہ ان تعلیمی ادارو ں میں حصول تعلیم کیلئے آنے والے بچو ں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جدید کمپیوٹر کورسز کرائے جائیں گے تاکہ وہ مفید شہری بن سکیں ;252; انہوں نے محکمے کے ڈویژنل افسران کو ہدایت کی کہ وہ ویڈیو لنک کے ذریعے دیگر اضلاع کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں ;252; انہوں نے کہاکہ پورے پنجاب میں پرائیویٹ عمارتوں میں قائم سکولوں کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے او رایسی عمارتیں جو معیار اور ضرورت سے مطابقت نہیں رکھتیں جون تک وہاں سے سپیشل سکولوں کو منتقل کر دیا جائے گا;252; صوبائی وزیر چودھری محمد اخلاق نے کہاکہ بزدار حکومت ایسے قوانین متعارف کرا رہی ہے جس کے تحت کسی بھی کمرشل بلڈنگ یاپلازے کی اس وقت تک منظوری نہیں دی جائے گی جب تک وہاں سپیشل افراد کیلئے راستہ اور واش روم سمیت دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا جاتا ;252; انہوں نے کہاکہ محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں میں طلبہ کو آٹھ سو روپے وظیفے کے علاوہ مفت یونیفارم اور جوتے مہیا کیے جاتے ہیں جبکہ بسوں کے ذریعے فری پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی میسر ہے ;252; صوبائی وزیر نے سپیشل بچوں کی طرف سے انتہائی شاندار پرفارمنس کو سراہتے ہوئے اساتذہ او ربچوں کو خراج تحسین پیش کیا ;252; اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل اورمشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے سپیشل لوگوں کیلئے انصاف ہیلتھ کارڈ کا اجراء کر کے انقلابی قدم اٹھایا ہے اسی طرح حکومت پنجاب نے ملازمتو ں میں بھی سپیشل افراد کا کوٹہ مختص کر دیا ہے ;252; انہوں نے کہاکہ سپیشل بچوں کی تعلیم وتربیت صدقہ جاریہ ہے او راس کا رخیر کو سرانجام دینے والے اساتذہ لائق تحسین ہیں ;252;اس موقع پر مختلف سکولوں کے سپیشل بچوں نے ٹیبلوز ، خاکے اور ڈرامے پیش کیے ;252;
جدید علوم