رنگپور پولیس کی کارروائی‘ پارکو ;200;ئل ریفائنری سے تیل چوری ناکام بنادی

رنگپور پولیس کی کارروائی‘ پارکو ;200;ئل ریفائنری سے تیل چوری ناکام بنادی

  



مظفرگڑھ(نامہ نگار)رنگپور پولیس نے پارکو آئل ریفائنری کی پاءپ لائن سے کروڑوں روپے کے تیل چوری کی کوشش ناکام بنادی ۔ (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

آئل مافیا نے رنگپور میں فیصل آباد سے پارکو آئل ریفائنری مظفرگڑھ کو آنیوالی پاءپ لائن میں کلمپ لگا رکھا تھا ۔ ایس ایچ او رنگپور عدنان شہزاد قریشی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے آئل مافیا کے گرد گھیرا تنگ کردیا ۔ رنگپور پولیس نے آئل مافیا کا کلمپ پکڑ کر پاءپ لائن سے کروڑوں روپے مالیت کا تیل چوری کرنے کی منصوبہ بندی کو ناکام بنادیا ۔ رنگپور پولیس نے آئل مافیا کے کلمپ اور بنائی جانیوالی سرنگ کو پکڑنے کے بعد پارکو حکام کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔

تیل چوری

مزید : ملتان صفحہ آخر