ماہ دسمبر کی پہلی بارش ‘ ڈرائی فروٹس ‘ سوپ ‘ کافی‘ یخنی کی مانگ بڑھ گئی

  ماہ دسمبر کی پہلی بارش ‘ ڈرائی فروٹس ‘ سوپ ‘ کافی‘ یخنی کی مانگ بڑھ گئی

  



ملتان(نیوز رپورٹر) ماہ دسمبر کی پہلی بارش نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کردیا ہے جس کے باعث شہر میں ڈرائی فروٹس سمیت سوپ، یخنیٰ، کافی ، بلیک ٹی وغیرہ کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ ملک بھر میں سردی کی شدید لہر جاری ہے سردی سے بچاءو کی خاطر شہریوں نے مختلف اشیاءکا استعمال شروع کر دیا ہے ۔ مارکیٹ ذراءع کےمطابق سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہر سوپ،یخنیٰ،کافی،بلیک ٹی(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

،چائے وغیرہ کی طلب بڑھ گئی ہے ۔ کینٹ،حسین آگاہی ، حضوری باغ روڈ،گلگشت ،نیوملتان،ممتازآباد وغیرہ کے علاقوں میں ان کی فروخت بے تحاشا بڑھ گئی ہے ۔ دکانداروں نے مانگ میں اضافہ ہوتے ہی ان کی قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں میں بے چینی پھیل رہی ہے ۔ صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ اشیاء کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔

ڈرائی فروٹس

مزید : ملتان صفحہ آخر