مغویہ سمیت 3افراد کی لاشیں بر;200;مد ‘ جیل ملازم چل بسا

  مغویہ سمیت 3افراد کی لاشیں بر;200;مد ‘ جیل ملازم چل بسا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان ‘ ہارون ;200;باد ‘ اوچ شریف ‘ کبیروالا ‘ ڈیرہ غازیخان (بیورو پورٹ ‘ نامہ نگار ‘ نمائندہ پاکستان ) مغویہ سمیت 3افراد کی لاشیں بر;200;مد ہوئیں جبکہ جیل ملازم دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

، تفصیل کے مطابق اصغر جٹ سکنہ 56فورآر نامی کاشتکار کے رقبہ میں فصلوں سے ایک شخص کی نعش ملی جسکی شناخت سیف اللہ ولد عبدالرشید سکنہ 85فائیو آر کے نام سے ہوئی ، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، بتایا گیا ہے کہ متوفی چارہ کاٹنے آیا تھا کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے موت واقع ہوگئی ، پولیس نے ضروری کاروائی کرنے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ۔ جبکہ اوچ شریف میں اغواء ہونے کے بعد 8سالہ کمسن بچی کی لاش برآمد ہونے کے بعد لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے محلہ شمس کالونی کے رہائشی پرویز کی آٹھ سالہ بیٹی فاطمہ بی بی جو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی جن کے والدین کی جانب سے مقامی تھانہ میں اغواء کی ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی تلاش کے دسویں روز بچی کی لاش عباسیہ لینک کینال سے برآمد ہوئی ہے جن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا 18گھنٹوں تک بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال پڑی رہی ,ترجمان پولیس کے مطابق بچی کی لاش برآمد ہونے کے بعد تحقیقات جاری ہے ڈی پی او بہاولپور اپنی نگرانی میں اس مقدمہ کو دیکھ رہے ہیں جلد رپورٹ سامنے آ جائے گی ۔ دریں اثنا گزشتہ روز نواحی بستی اوتیراں مو لاپو ر راجباہ میں ایک شخص کی نشاند ہی پر سٹی پو لیس نے پانی میں تیرتی نو مولود بچے کی نعش نکال کر نامعلوم خاتون کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے ۔ ڈیرہ جیل کاملازم ارشد بھٹی دل کادورہ پڑنے سے جانبق،خانیوال سے تعلق رکھنےوالا ارشد بھٹی پانچ سالہ کنٹریکٹ پر ڈیرہ جیل میں بطور باربر گزشتہ ڈھائی سال سے خدمات سر انجام دے رہاتھا گزشتہ روز اسے اچانک دل کادورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ھوسکا مرحوم کی عمر 38 برس کے لگ بھگ تھی پسماندگان میں بیوہ اور چار بچے چھوڈے ہیں جن میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ھے ارشد کی اچانک موت پر سپرنٹینڈنٹ جیل یاسر خان سمیت تمام ملازمین نے گئرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا جیل حکام کے مطابق مرحوم کی مالی امداد کیلئے تمام ملازمین رقم جمع کرکے اسکے وارثان کو پہنچائیں گے مرحوم ارشد کا نماز جنازہ کھوکھرا آبادضلع خانیوال میں اداکی گئی جہاں اسے انکے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا ۔

لاش بر;200;مد