فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ‘ 2 پوائنٹس سیل ‘ بھاری جرمانے

فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ‘ 2 پوائنٹس سیل ‘ بھاری جرمانے

  



ملتان ( سٹاف رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لیہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے مرونڈے کی تیاری میں جپسم کے استعمال،ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی ، حشرات کی موجودگی،گندے(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

اور بدبودار ماحول کی بناء پرریاض ڈرائی فروٹ اینڈ مرونڈا یونٹ کو سیل کردیا ۔ اسی طرح بہاولنگر کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ملاوٹی مصالحہ جات کی فروخت،سیمپل فیل ہونے اورغیر معیاری سٹوریج پرکریانہ سٹور کو سربمہر کیا ۔ علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بہاولپوراورملتان میں کارروائیوں کے دوران سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی اورصفائی کے ناقص انتظامات پر 33,000 کے جرمانے عائد کیے ۔ ڈی جی خان اور گردونواح میں پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 34,000کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں ناقص، زائد المیعاد اشیائے خورونوش،کیمیکلز اور مضر صحت خوراک کوتلف کیاگیا ۔ مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈپوائنٹس کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے ۔

فوڈ اتھارٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...