باران رحمت، سموگ کی کیفیت!

  باران رحمت، سموگ کی کیفیت!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اللہ کو رحم آ ہی گیا اور گزشتہ روز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی ۔ اس باران رحمت سے مطلع شفاف ہوا، سموگ ختم اور فضا صاف ہو گئی، شہریوں نے سکھ کا سانس لیا کہ سموگ اور خشک سردی سے نجات ملی، طبی ماہرین کے مطابق اب سانس، اور سینے کے امراض سے نجات ملے گی ۔ بہرحال سردی سے بچنے کے لئے احتیاط لازم ہے ۔ لاہور اور پنجاب کے دوسرے شہروں کو سموگ نے گھیرا ہوا تھا اور بدھ کو لاہور میں فضائی آلودگی بہت بڑھ گئی تھی ۔ یوں بھی لاہور اب دلی کے بعد دوسرے نمبر پر آلودہ شہر ہے ۔ فضائی آلودگی کے لئے سرکاری سطح پر بہت اعلان کئے گئے اور متعدد اقدامات کا ذکر بھی ہوا تاہم عملی صورت میں نہ تو دھواں دینے والی ملوں نے کوئی انتظام کیا اور نہ ہی اینٹوں کے بھٹے نئی ٹیکنالوجی پر منتقل ہو سکے ۔ اسی طرح شہر میں گاڑیوں کا دھواں اور کوڑے کا جلنا بھی جاری ہے ۔ اب اللہ نے رحمت کی تو سموگ سے جان چھوٹی تاہم بارش کا دورانیہ بھی ایک دو روز کا ہے ۔ بارش رکنے کے بعد پھر سے سموگ کا خدشہ ہے ۔ وزیراعلیٰ نے جو کمیٹی بنائی اسے تیزی سے کام کرنا اور عوامی شعور بھی بیدار کرنا ہو گا ۔

مزید :

رائے -اداریہ -