خطے میں بجلی کی قیمتیں پاکستان میں زیادہ، نوجوانوں کو نجی شعبے میں قسمت آزمانا ہو گی: عالمی بنک

خطے میں بجلی کی قیمتیں پاکستان میں زیادہ، نوجوانوں کو نجی شعبے میں قسمت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ایلنگوون پچھامیتھو نے کہاہے کہ خطے میں بجلی کی قیمتیں پاکستان میں زیادہ ہیں،2047 تک پاکستان کی معیشت بڑی معیشتوں میں شامل ہو سکتی ہے،پاکستان کے نوجوان کو سرکاری شعبے کی بجائے نجی شعبے میں اپنا مستقبل سوچنا ہوگا۔ جمعرات کو عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ایلنگوون پچھامیتھو نے آل پاکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں بجلی کی قیمتیں پاکستان میں زیادہ ہیں،پاکستان کی حکومت معیشت میں اصلاحات لا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی معیشت کو سنبھلنے کیلئے تین چار سال لگیں گے۔2047 تک پاکستان کی معیشت بڑی معیشتوں میں شامل ہو سکتی ہے،پاکستان لائسنسنگ کے موجودہ قوانین تک سرمایہ کاری کا جی ڈی پی میں تناسب دس فیصد سے کم رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات کرنا ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بڑے کاروباری لوگوں کیلئے بہت آسانیاں جبکہ ایس ایم ایز کیلئے بہت قوانین ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بڑے کاروباری افراد ایک فون کال پر اپنے مسائل حل کرا لیتے ہیں،ایس ایم ایز اور چھوٹے کاروباری لوگوں کو بہت سے قوانین پر پورا اترنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں ویت نام پاکستان سے کہیں زیادہ آگے چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اصلاحات لاکر ویتنام نے اپنی برآمدات 100 ارب ڈالر سے زیادہ کرلیں جبکہ پاکستان 25 ارب ڈالر تک رہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے نوجوان کو سرکاری شعبے کی بجائے نجی شعبے میں اپنا مستقبل سوچنا ہوگا۔
عالمی بنک 

مزید :

صفحہ اول -