عمران خان 5 ویں ’بااثر ترین‘ عالمی رہنما

 عمران خان 5 ویں ’بااثر ترین‘ عالمی رہنما

  



 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان دنیا کے 5 ویں بااثر ترین عالمی رہنما بن گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے مقبولیت میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ٹوئٹر رینکنگ ویب سائٹ کے مطابق عمران خان کی ہر ٹوئٹ کو اوسطاً 6 ہزار بار ری ٹویٹ کیا گیا جبکہ مودی کے ٹوئٹس کو اوسطاً 4 ہزار بار ری ٹوئٹ کیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان سوشل میڈیا کی مقبول مائیکرو بلاگنگ ایپ ٹوئٹر پر دنیا کے چھٹے مقبول ترین عالمی رہنما بن گئے تھے۔ 

بااثر ترین

مزید : صفحہ اول