پی آئی سی واقعہ کو سانحہ ماڈل ٹا ؤن بنانے کی کوشش کی گئی،فیاض چوہان

 پی آئی سی واقعہ کو سانحہ ماڈل ٹا ؤن بنانے کی کوشش کی گئی،فیاض چوہان

  



  لاہور (آئی این پی) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پاکستان انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی)میں ہونے والے واقعے کو سانحہ ماڈل ٹا ون بنانے کی کوشش قرار دیدیا۔ اپنے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ملک دشمن طاقتوں نے واقعے کو سانحہ ماڈل ٹان جیسی صورتحال بنانے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے ان عناصر کو بے نقاب کیا جن کا تعلق بیگم صفدر اور حمزہ شہباز سے ہے لیکن بزدار حکومت نے صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچا لیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کو ٹیلی فون بھی کیا اور پی آئی سی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کو رکوانے کے لیے ان کے کردار کو خوب سراہا۔ 

فیاض الحسن چوہان 

مزید : صفحہ اول


loading...