پیپلز پارٹی کی قیادت کرپٹ نہیں، سازش کے تحت کردار کشی کی جا رہی ہے: بلاول

پیپلز پارٹی کی قیادت کرپٹ نہیں، سازش کے تحت کردار کشی کی جا رہی ہے: بلاول

  



اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی  بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہمارے لیے بہت اچھی خبر ہے کہ میرے والدکی ضمانت ہوئی،  ہمارے خاندان میں جس کاانتقال ہوتامیری والدہ اس کی بائیوگرافی لکھتیں تھیں، شہیدمحترمہ کی شہادت ہوئی تولوگوں نے توقع کی میں ان پرکتاب لکھوں، آج تک مجھ میں حوصلہ نہیں آیاکہ اپنی والدہ  پرکتاب لکھوں: شہید بی بی کی کہانی کوکوئی نہیں رکواسکتا، کئی دفعہ شہیدبی بی کانام مٹانے  کوشش کی گئی،یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے لوگ انہیں بھول جائیں گے،آج کہتے ہیں کہ یوٹرن لیے بغیر لیڈرنہیں بن سکتے،ہم پرذمے داری ہے دکھائیں کہ کرپٹ بھاگ جاتے ہیں اور یوٹرن  لیتے ہیں، ہمیں سمجھایاگیا ہے کہ اصول اورنظریے پرڈٹے رہو پریوٹرن نہیں لو، جواصولوں پرکھڑے ہوتے ہیں وہ خون دیدیتے ہیں، ہماری قیادت نہ کل کرپٹ تھی نہ آج،سازش کے تحت جمہوریت پسندقیادت کی کرادرکشی کی جارہی ہے۔جمعرات کوپیپلزپارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹوزرداری نے بینظیربھٹوسے متعلق کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے لیے بہت اچھی خبر ہے کہ میرے والدکی ضمانت ہوئی،  ہمارے خاندان میں جس کاانتقال ہوتامیری والدہ اس کی بائیوگرافی لکھتیں تھیں،  شہیدمحترمہ کی شہادت ہوئی تولوگوں نے توقع کی میں ان پرکتاب لکھوں،  آج تک مجھ میں حوصلہ نہیں آیاکہ اپنی والدہ  پرکتاب لکھوں۔ انہوں نے کہا کہ شہید بی بی کی کہانی کوکوئی نہیں رکواسکتا، کئی دفعہ شہیدبی بی کی کہانی کوروکنے یاتوڑنے مروڑنیکی کوشش کی گئی، پاکستان میں شہیدبینظیرکا نام مٹانے کی کوشش کی جاتی ہے رہی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آبادایئرپورٹ کے نام سے شہیدبینظیرکا نام  بھی ہٹایاگیا۔ بینظیرکانام سازشی لوگ مٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے لوگ انہیں بھول جائیں گے،بینظیربھٹو نے ثابت کیا کہ خواتین مردوں سے بہترکام کرسکتی ہیں بینظیربھٹودہشت گردی انتہا پسندی کیخلاف آوازاٹھاتی رہیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹوزرداری  نے کہا کہ آج کہتے ہیں کہ یوٹرن لیے بغیر لیڈرنہیں بن سکتے،ہم پرذمے داری ہے دکھائیں کہ کرپٹ بھاگ  جاتے ہیں،کرپٹ یوٹرن  لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سمجھایا جاتا ہے ہے اصول،نظریے پرڈٹے رہو،یوٹرن نہیں لو، جواصولوں پرکھڑے ہوتے ہیں وہ خون دیدیتے ہیں، ہماری قیادت نہ کل کرپٹ تھی نہ آج۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاست،معیشت میں خواتین کوساتھ لیکرچلناپڑیگا،  ملک میں سازش کے تحت جمہوریت پسندقیادت کی کرادرکشی کی جارہی ہے۔

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ اول


loading...