زائد اثاثہ جات، اراضی قبضے، لیگی رہنما خواجہ آصف اہلخانہ کے ہمراہ نیب میں طلب

    زائد اثاثہ جات، اراضی قبضے، لیگی رہنما خواجہ آصف اہلخانہ کے ہمراہ نیب ...

  



لاہور (خبر نگار) قومی احتساب بیورو راولپنڈ ی نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف کو 18دسمبر طلب کر لیا ہے۔نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف اپنے اور اہلخانہ کے اثاثوں کا ریکارڈ ہمراہ لائیں اور اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی پیش کریں جبکہ نیب لاہور نے کینٹ ہاؤسنگ سکیم سیالکوٹ میں بڑے پیمانے پر ہونے والی مبینہ کرپشن میں سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ(ن) کے رہنماء خواجہ محمد آصف ان کی اہلیہ اور بیٹے سمیت سابق ضلعی ناظم سیالکوٹ وحید اختر سے تحقیقات کے حوالے سے سوالنامہ بھجوا دیا ہے اور ایک ہفتہ کے اندر اندر سوالنامہ کے جوابات طلب کر لیئے ہیں۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ کینٹ ہاؤسنگ سکیم سیالکوٹ میں کروڑوں روپے کے لینڈ سکینڈل کی شکایت سامنے آئی ہے جس پر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء خواجہ محمد آصف ان کی اہلیہ اوربیٹے سمیت سابق ضلعی ناظم سیالکوٹ وحید اختر کے خلاف جاری تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔ نیب لاہور نے اس کیس میں سابق ضلعی ناظم سیالکوٹ وحید اختر کو تحقیقات کے لیے آج صبح طلب کر لیا ہے۔ 

خواجہ آصف طلب

مزید : صفحہ اول


loading...