مریم نواز کی ضمانت کیخلاف درخواست  پر آئندہ ہفتے سماعت کا امکان

   مریم نواز کی ضمانت کیخلاف درخواست  پر آئندہ ہفتے سماعت کا امکان

  



 اسلام آباد(آن لائن) نیب کی جانب سے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست پر آئندہ ہفتے سماعت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نیب کی درخواست کو 4287 نمبر الاٹ کیا ہے۔نیب نے اپنی درخواست میں لاہور ہائیکورٹ کے 31 اکتوبر2019 کے فیصلے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔نیب نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف فیصلہ دیا۔ نیب کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے ضمانت کے کیس میں شواہد پر آبزرویشنز دیں جن کے باعث ٹرائل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

نیب کی درخواست

مزید : صفحہ اول