مزید 29وکلاء گرفتار، تعداد81ہو گئی

  مزید 29وکلاء گرفتار، تعداد81ہو گئی

  



لا ہور (کرائم رپورٹر)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر حملے کے الزام میں مزید 29وکلاء کو گرفتار کر لیا گیا، اس طرح اب تک گرفتار وکلاء کی تعداد 81ہو گئی ہے۔ واضح رہے ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف اپنی جان بچانے کیلئے ہسپتال سے باہر نکل گیا جس سے 3 افراد کی موت واقع ہوگئی تھی۔حملے کے الزام میں 21نامزد اور 250/200نامعلوم وکلاء کیخلاف تھانہ شاد ما ن میں دو ایف آئی آر درج ہیں۔

مزید گرفتار

مزید : صفحہ اول