کھوئی رٹہ سیکٹر، بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ  گولہ باری، ایک شخص زخمی 

 کھوئی رٹہ سیکٹر، بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ  گولہ باری، ایک شخص زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیری (آن لائن) کنٹرول لائن کھوئی رٹہ سیکٹر پر پھر بھارتی فوج کی شدید فائرنگ اور گولہ باری ایک شخص زخمی شدید فائر نگ سے گھروں کی کھڑکیاں دروازے لرز اٹھے لوگ گھروں میں محصور ہو گئے بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا پاک فوج کی دشمن کو موثر جوابی کاروائی تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گاؤں سیری، چتر، بھینس گالہ، ججوٹ بہادر، جگالپال میں بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے شدید فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے بشارت محمود ولد محمد حسین قوم جاٹ عمر 37سال زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوآرٹر ہسپتال کھوئی رٹہ پہنچایا گیا شدیدفائرنگ اور گولہ باری سے گھروں کی کھڑکیاں دروازے لرز اٹھے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ادھر پاک فوج نے دشمن کو اسی کی زبان میں جواب دیتے ہوئے بھارت کی پوسٹو ں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن فائربند کرنے پر مجبور ہو گیا۔
کھوئی رٹہ سیکٹر

مزید :

صفحہ اول -