حملہ آور وکلاء کے لائسنس منسوخ دہشتگردی ایکٹ لاگو ہوناچاہئے

      حملہ آور وکلاء کے لائسنس منسوخ دہشتگردی ایکٹ لاگو ہوناچاہئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ پی آئی سی کے واقعہ میں کوتاہی برتنے والوں کو لازمی طوپرقانون کا سامنا کرنے پڑے گا۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور وکلاء پر دہشت گردی کا ایکٹ لاگو ہوناچاہئے، قانون پوری قوت کے ساتھ اپنا راستہ بنائے گا، وکلاء اور ڈاکٹر ز کے درمیان تنازع حل کروائیں گے، بار ء کے منتخب نمائندے اپنے درمیان چھپی کالی بھیڑوں کو اپنے سے علیحدہ کریں، تشدد کی کارروائیوں میں ملوث وکلاء کیخلاف سخت کارروائی کے ساتھ ان کے لائسنس بھی منسوخ کئے جائیں۔
اعجازچوہدری

مزید :

صفحہ اول -