ہسپتال میدان جنگ بننا نااہل حکومت کی مجرمانہ غفلت کاثبوت

ہسپتال میدان جنگ بننا نااہل حکومت کی مجرمانہ غفلت کاثبوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اے این پی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے ہر واقعہ کی ذمہ داری اپنے سیاسی مخالفین پر ڈالنے کی کو شش کر تی ہے جو قا بل مذ مت بات ہے اگر مان بھی لیا جائے کہ اس واقعہ میں کسی سیاسی جماعت کاکوئی کارکن ملوث ہے تواس کے خلاف کاروائی کرنے سے حکومت کو کس نے روک رکھا ہے اتنے دنوں سے وکلاء اور ڈاکٹروں کے درمیان کشیدگی چل رہی تھی ان دونوں میں صلح کروانے سے بھی حکومت کو کسی سیاسی جماعت نے روکا تھا یہ ہے وہ سوال جو آج پوری قوم پنجاب کے حکمرانوں سے کرنا چاہتی ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میدان جنگ بننا موجودہ نالائق اور نااہل حکومت کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے جب وکلاء ریلی کی شکل میں اس طرف بڑھ رہے تھے توان کو ہسپتال پہنچنے سے حکومت نے کیوں نہ روکا اور ان کے وہاں پہنچنے سے پہلے ہی ہسپتال کو سیکورٹی حصار میں کیوں نہ لیا گیایہ سوالات ہیں جن سے حکومت کو سبق حاصل کرنا چاہئے۔
میاں افتخار حسین

مزید :

صفحہ اول -