پنجاب حکومت کردار اداکرتی تو قوم سانحہ سے بچ سکتی تھی

پنجاب حکومت کردار اداکرتی تو قوم سانحہ سے بچ سکتی تھی

  



پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے پی آئی سی واقعہ کو ایک بدترین سانحہ اور اس کا ذمہ دار پنجاب حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کا سبق یہی ہے کہ سب سے پہلے پنجاب کے وزیر اعلی سے فوری طور پر استعفیٰ لیا جائے اور جو بھی حکومتی عہدیدار اس میں غفلت کے مرتکب پائے گئے ہیں ان کو بھی نہ صرف ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے بلکہ اس واقعہ کی ذمے داری ان پر بھی ڈال کر ان کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے مزیدکہاکہ اگر فریقین کی لڑائی کو حکومت نظر انداز کرنے کی بجائے ان میں صلح کروادیتی تو آج قوم اتنے بڑے سانحہ سے بچ سکتی تھی اس لئے ہم کہتے ہیں کہ اس واقعہ کی ذمہ دار حکومت پنجاب ہے۔

قمر زمان کائرہ

مزید : صفحہ اول


loading...