مقبوضہ کشمیر، لاک ڈاؤن131ویں روز بھی جاری،عوام کو مشکلات

   مقبوضہ کشمیر، لاک ڈاؤن131ویں روز بھی جاری،عوام کو مشکلات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں 131ویں روز بھی قابض بھارتی فوج کا لاک ڈاؤن جاری ہے،خوراک اورادویات کی قلت بڑھ گئی،کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے تاحال بند ہیں،سڑکیں ویران اور مواصلاتی رابطے تاحال معطل ہیں جبکہ کشمیریوں نے مقبوضہ وادی میں ایس ایم ایس سروس کی بحالی کے بھارتی دعووں کی تردید کردی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بدھ کوسامنے آنے والی ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ مقبوضہ وادی میں ایس ایم ایس سروس بحال کردی گئی۔کشمیری شہریوں کے مطابق کچھ کمپنیوں کے پیغامات موصول ہوئے ہیں تاہم ایک دوسرے کو ایس ایم کرنے کی کوئی سہولت نہیں ہے نہ ہی کمپنی کے علاوہ نمبرو ں سے بھیجے گئے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -