سندھ ڈاکٹرز اتحاد کا صوبے بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

    سندھ ڈاکٹرز اتحاد کا صوبے بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

  



کراچی (پ ر)سندھ ڈاکٹرز اتحاد کی طرف سے لاہور میں وکلاء کا اسپتال پر حملے اور ہنگامہ آرائی کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاری کردہ اعلامیہ میں سندھ میں جمعہ کو یوم سیاہ منانے کا علان کیا گیا ہے ،اس حوالے سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد علی تھلہو ،ڈاکٹر شبیر میمن ،ڈاکٹر کمال انصاری ،ڈاکٹر عبدللہ راجپوت،ڈاکٹر عبدوحید شیخ ،ڈاکٹر سندر لعل ،ڈاکٹر دلیپ لادہانی ،ڈاکٹر زویا اقبال ،ڈاکٹر کھیم چند ،ڈاکٹر مسعود مہر،ڈاکٹر احمد صدیقی اور دیگر نے کہا وکیلوں کی طرف سے اسپتال پر حملہ اور عملے پر تشدد سمیت گاڑیوں کو نقصان پہنچاناقابل مذمت عمل ہے ،پنجاب میں وکیلوں کی طرف سے شہریوں ،ججوں اور مختلف شعبہ جات میں غنڈاگردی کرنا معمول بن چکاہے جس کے خلاف موثر کاروائی کی ضرورت ہے ،سندھ کے ڈاکٹر اس عمل کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اس عمل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کل ڈیوٹی کے دوران سیاہ پٹیاں باندھ کر یوم سیاہ منائیں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر