وفاقی حکومت کا عزم انسانیت کی خدمت ہے، دعا زبیر

  وفاقی حکومت کا عزم انسانیت کی خدمت ہے، دعا زبیر

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنماء دعا زبیر نے بھارتی لوک سبھا میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک پر مبنی بھارتی شہر یت کے متنازع ترمیمی بل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام انسانی حقوق کے عالمی منشور اور بین الاقوامی معاہدات کی کھلی خلاف ورزی ہے، یہ بل مودی کی بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کی سوچ کی جانب پہلا قدم ہے ، اس بل سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے ، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنی رہائش گاہ سے جاری کردہ بیان میں کیا، دعا زبیر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا عزم انسانیت کی خدمت ہے اور ہمارے لیئے مذہب سے زیادہ انسانیت کی اہمیت ہے ، پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کے لئے ایک جیسا قانون ہے اور پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستانی ایک امن پسند اور انسانیت سے محبت کرنے والی قوم ہے، ہمارا مذہب ہ میں بھائی چارے ، اخوت اور یگانگت کا درس دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ انڈیا میں سٹیزن شپ ترمیمی بل کابھارتی لوک سبھا سے پاس ہونا بھارت کی چھوٹی ذہنیت اور ہندوانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے، مودی حکومت کے ہر عمل سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ وہ بھار ت کو ہندو اسٹیٹ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں ، پوری دنیا میں اس وقت بھارت واحد ملک ہے جس میں مسلمانوں سمیت دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والوں پر زمین تنگ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر