ہواوئے ;89;9s نے فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

    ہواوئے ;89;9s نے فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

  



کراچی (پ ر) اپنے گذشتہ اسمارٹ فون ماڈل کی مقبولیت کو زندہ رکھتے ہوئے، ہواوئے ;89;9s کے متعارف کروائے جانے کے بعد، پہلے دو گھنٹے کی فروخت کے محصولات 10 کروڑ روپئے تک پہنچ گئے، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے ۔ ہواوئے کے مدّاحوں نے بڑی تعداد میں دکانوں کا رخ کر کے، ایک بار پھر اپنی پسندیدگی اور برانڈ سے وفاداری کا ثبوت دے دیا ۔ ہواوئے ;89; سیریز کو پاکستان میں مقبول ترین اسمارٹ فون مصنوعات ہونے کا اعزاز حاصل ہے، کیونکہ ان اسمارٹ فونز نے اپنے مخصوص درجہ کے اعتبار سے باکفایت قیمتوں پر بے مثال خصوصیات پیش کی ہیں ۔ یہ نیا ماڈل ہواوئے کی بے مثل جدت اور کفایت کا علم بردار ہے، جو صارفین کو دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے تجربات سے لطف اندوز ہونے کے مواقع فراہم کر تا ہے ۔ جب پورے پاکستان میں ، ہوا وئے کے مراکز پر صارفین کی لمبی قطاریں موجود تھیں ، تو اس ادارہ نے ان تمام مقامات پر بہت سی تفریحی سرگرمیوں اور منفرد پیشکشوں کا اہتمام کر رکھا تھا، تاکہ صارفین اس وقت کا بھرپور لطف لے سکیں ۔ فروخت کے پہلے دن : لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان ، گجرانوالہ، حیدر آباد ، سیالکوٹ اور دیگر اہم شہروں میں پر لطف سرگرمیوں نے ہواوئے کے پری آرڈر مرحلہ کو نہایت دلچسپ بنا دیا ۔ اس حوالہ سے سب سے زیادہ پر لطف تقریب کراچی کے لکی ون مال میں منعقد کی گئی، جہاں ہواوئے کا فلیگ شپ ایکسپیریئنس اسٹور بھی قائم ہے ۔ ہواوئے ;89; سیریز کے اس جدید ترین ماڈل;234; ;89;9s کے طاقتور کیمرہ ، پر کشش ڈسپلے اور بے مثال کارکردگی نے اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ یہ درمیانی قیمت کے ایسے چند اسمارٹ فونز میں شامل ہے،جن میں 6;46;59 انچ کی ;707268;+ الٹرا فل ویُو اسکرین کے ساتھ 1080p کی ریزولیوشن اور 391 پکسل فی انچ کی شفافیت موجود ہے، جو اس درجہ کے فونز میں بے مثال خصوصیات ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر