کراچی ، سعید آباد بس ٹرمینل کے قریب سے لاش برآمد

      کراچی ، سعید آباد بس ٹرمینل کے قریب سے لاش برآمد

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) سعید آباد کے علاقے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ۔ اطلاع ملنے پر متوفی کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ محمد عمیر بلوچ ولد اللہ داد کے نام سے ہوئی ۔ متوفی بلوچستان کے علاقے پنجگور کا رہائشی اور حرکت قلب بند ہونے کے باعث موت واقع ہوئی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر