کراچی، پسند کی شادی کرنے والی خاتون کا غیرت کے نام پر قتل

  کراچی، پسند کی شادی کرنے والی خاتون کا غیرت کے نام پر قتل

  



کراچی(کرائم رپورٹر)غیرت کے نام پر ایک اور خاتون کو قتل کردیا گیا، مقتولہ کا جرم یہ تھا کہ اس نے گھر والوں کی ناراضگی مول لے کر پسند کی شادی کی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لسبیلہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایاکہ مقتولہ نایاب بی بی زوجہ یوسف کمال نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی، مقتولہ نایاب کا آبائی تعلق چارسدہ سے تھا اور وہ دو بچوں کی ماں تھی ۔ پولیس کے مطابق قتل میں خاتون کے چچا سمیت دیگر رشتہ دارملوث ہیں ، مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے ۔ واردات سے متعلق پولیس کو بیان دیتے ہوئے مقتولہ کے پڑوسی اظہر گل نے بتایا کہ مقتولہ نایاب اپنے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ ایک سال سے رہائش پذیرتھی، متاثرہ خاندان میرے بھائی کے گھر میں کرائے پر مقیم تھا ۔ پڑوسی کے مطابق مقتولہ دو سالہ بیٹی اور6ماہ کے بیٹے کی ماں تھی، مقتولہ کاشوہر یوسف بہادر;200;باد میں ڈرائیور کی نوکری کرتا ہے، خاتون کا شوہر قتل کرنے والے ملزمان کے تعاقب میں گیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر