سندھ میں سرکاری افسران کے میڈیا پر ;200;نے پر پابندی عائد

  سندھ میں سرکاری افسران کے میڈیا پر ;200;نے پر پابندی عائد

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومتِ سندھ نے سرکاری افسران کے میڈیا پر ;200;نے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سرکاری افسران کے میڈیا پر ;200;نے پر پابندی عائد کر دی، اس ضمن میں ذراءع نے بتایاکہ خصوصی طور پر سندھ پولیس افسران پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے، سندھ حکومت کی جانب سے پولیس سمیت 11 محکموں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی سرکاری افسر ٹاک شو یا میڈیا سے گفتگو نہیں کرے گا، سرکاری افسران، سول سرونٹ بغیر اجازت پروگرامز میں شرکت نہ کریں ، خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ پولیس میں ایک اور تبادلے پر تنازع کھڑا ہو گیا تھا جس کے بعد سندھ حکومت اور وفاق آمنے سامنے ;200; گئے تھے، اس سے قبل سندھ حکومت اور آئی جی سندھ بھی آمنے سامنے آ گئے تھے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر