حکومت سندھ نے مرحومین کوٹے پر 273 ملازمتوں کی منظوری دےدی

    حکومت سندھ نے مرحومین کوٹے پر 273 ملازمتوں کی منظوری دےدی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت فوتی کوٹہ پر عملدر;200;مد کے متعلق اہم اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں میں فوتی کوٹے پر 273 ملازمتوں کی منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس میں اسکول ایجوکیشن کے 81، محکمہ پولیس میں 9 ، محکمہ صحت 10، بورڈ ;200;ف روینیو میں 13 ملازمتوں کی منظوری دی گئی ۔ محکمہ زراعت میں 19، اوقاف میں 3، ;200;بپاشی کے 52، بلدیات کے 20، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں 11 ملازمتوں کی منظوری دی گئی ۔ محکمہ پاپولیشن میں 13، لائیو اسٹاک میں 13، کالج ایجوکیشن میں 3، ثقافت میں 2، ورکس اینڈ سروسز میں 13 ملازمتوں کی منظوری دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال جنوری 2019 سے لے کر دسمبر 2019 تک مختلف محکموں میں 3038 فوتی کوٹہ پر ملازمتوں کی منظوری دی گئی ہے ۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے سیکریٹریز نے بتایا کے فوتی کوٹہ پر منظور بھرتیاں ڈسٹرک ریکروٹمنٹ کمیٹی میں زیر التوا کا شکار ہیں ۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ایڈیشنل سیکریٹری سروسز سعید احمد شیخ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی میں زیر التوا فوتی کوٹہ کیسز کے متعلق رپورٹ پیش کی جائے ۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کے فوتی کوٹہ پر بھرتیوں کے عمل کو شفاف بنایا جائے ۔ فوتی کوٹہ پر بھرتیوں میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ہر 15روز میں فوتی کوٹہ پر عملدر;200;مد کی رپورٹ پیش کی جائے ۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنر وقت پر ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کے اجلاس بلا کر مسائل حل کرنے کی ہدایات کی ۔ اجلاس میں سینئر میمبر بورڈ ;200;ف ریونیو قاضی شاہد پرویز، سیکریٹری زراعت ;200;غا ظہیر، سیکریٹری ایکسائز عبد الحلیم شیخ , سیکریٹری جنگلات عبدالرحیم سومرو ، سیکریٹری صحت زاہد عباسی، ایڈیشنل سیکریٹری سروسز سعید احمد شیخ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر