کراچی میں بارش، بادلوں اور دھوپ میں آنکھ مچولی

    کراچی میں بارش، بادلوں اور دھوپ میں آنکھ مچولی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں رات ہلکی بوندا باندی جبکہ جمعرات صبح سویرے بارش ہوئی جس کے بعد خنکی بڑھ گئی، شہر پر بادلوں کا راج ہے تاہم مختلف علاقوں میں دھوپ بھی نکل آئی ۔ سڑکوں پر بارش سے ہونے والی پھسلن کے باعث کئی علاقوں میں متعدد موٹر سائیکل سوار سلپ ہو گئے جن میں سے کئی کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا ۔ کراچی کے علاقوں لانڈھی، ملیر، ایئر پورٹ، شارع فیصل، بہادر آباد، یونیورسٹی روڈ، گلشنِ اقبال، سرجانی ٹاون، نارتھ کراچی، یوپی موڑ، ناگن چورنگی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، لیاقت آباد، صدر، آرٹس کونسل چوک، آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا، تاہم بارش کے بعد مختلف علاقوں میں کہیں کہیں دھوپ بھی نکل آئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کے سسٹم کے باعث 13 دسمبر تک شہر میں ہلکی و معتدل بارش متوقع ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 18 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ کراچی میں صبح سویرے سے بادلوں کے ڈیرے ہیں ، کہیں کہیں دھوپ بھی نکل ;200;ئی ہے جبکہ شمال مشرقی علاقوں سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں ، بارش کے باعث شہرِ قائد میں سردی میں اضافے کا امکان ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...